* یہ دہشت و وحشت کا سیہ کار قرینہ… *
(محمد عرفان ( نگینہ
یہ دہشت و وحشت کا سیہ کار قرینہ…
ہر طبقہ انساں کی حمایت سے پرے ہے
امواج لہو پر یہ گر انبار سفینہ…
ہر نظریۂ رحم و رعایت سے پرے ہے
بے وجہ و سبب بے خردو فہم یہ افعال
ہر نرمیٔ ناجائز و جائز سے ہے محروم
بے منزل و بے مقصد و بے رخ یہ پر و بال
نا متفق ان سے ہے ہر اک ؔظالم و مظلوم
یہ دہشت و وحشت یہ تسلط یہ تشدد
یہ مشغلہ و زلزلۂ و چابک و مہمیز
یہ کلمۂ طیب ہے نہ انگشتِ تشہد
یہ گردش خونریز و غم انگیز و جنوں خیز
ہشیار کہ یہ کار خوش انجام نہیں ہے
جو کچھ بھی ہو یہ مذہب اسلام نہیں ہے
٭٭٭
|