* ملتِ اسلام کا رکھتا جو دل میں درد ہ *
محسن علوی
ملتِ اسلام کا رکھتا جو دل میں درد ہو
پھر مسلماں ہی نہیں گر وہ بھی ’’ دہشت گرد ہو‘‘
کوئی مسلم دوسرے مسلم کو مارے تو حرام
کیو ں کہ ہے اسلام میں درسِ اخوت کا پیام
جو مسلمان ہو وہ دہشت گرد ہو سکتا نہیں
ہو جو دہشت گرد اس نے دین کو سمجھا نہیں
بھائی چارے اور اخوت پہ ہے اس دیں کی اساس
ہے یہ نا ممکن کہ رکھے دوسرے کے خوں کی پیاس
ہو جو دہشت گرد و قاتل وہ تو بچ سکتا نہیں
جنت الفردوس میں ہر گز وہ سج سکتا نہیں
ہے مسلماں پر یہ لازم وہ نہ دہشت گرد ہو
مر کے وہ بھی جنت الفردوس کا اک فرد ہو
پوری ملت کاش محسنؔ اس طرح یکجان ہو
دور نبوی ﷺ سا ہمارے قلب میں ایمان ہو
٭٭٭
|