* محبتوں میں کمال تو ہے *
محبتوں میں کمال تو ہے
جو آپ اپنی مثال تو ہے
شکستگی کی فکر نہیں تھی
شکستگی کا ملال تو ہے
تو گو کہ دل سے نکل گیا ہے
مگر تو پیہم خیال تو ہے
میں جی رہا ہوں، گو تجھ کو کھو کر
مگر یہ جینا محال تو ہے
بھلے نہ پہنچے ، یہ تیرے دل تک
میری نظر میں، سوال تو ہے
یوں تم بھی دکھی ، دکھی ہو لگتے
برا ہمارا بھی حال تو ہے
گو بِن تمہارے، گزر رہا ہے
یہ ایک لمحہ ، بے حال تو ہے
|