* میری نیندوں کے قاتل *
میری نیندوں کے قاتل
آ جا خوابوں میں آ مل
اتنی وحشت؟ دیکھو تو
سورج ڈوبا ہے یا دل
اچھا ہے جو ٹھکرایا
جیون تھا اِس ہی قابل
بے بس پلکیں بتلائیں
لہریں اونچی کہ ساحل
تیری جیت کے کیاکہنے
میری ہار بھی ہے کامل
صدیوں سے کہ ویراں ہے
گھر جانے سے کیا حاصل
حرفِ شکوہ نہ بولیں
میرے لب ہی جائیں سل
|