|
* کر عطا مجھ کو خدایا وہ قلم *
حمد
کر عطا مجھ کو خدایا وہ قلم
حمد تیری کرسکوں میں اک رقم
ہو تری تعریف ممکن ہی نہیں
مجھ کو کھائے جارہا ہے بس یہ غم
ہو چکی پوری جو خواہش دل میں تھی
ہو سفر میرا بھی اک سوئے حرم
ایک اک ذرّہ میں تیری روشنی
کاش ہوجائوں میں ان ذرّوں میں ضم
مجھ پہ احسانات تیرے بے شمار
ہوں منور یہ بھی ہے تیرا کرم
منور جہاں
C/O. Prof.Mansur Umar, Urdu Bazar,
Neem Chowk, Darbhanga-846004, (Bihar)
Mob: 9431085812
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|