donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mosharraf Shahryar Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نازک سی کونپلوں کی یہ نازک سی پتیا *
غزل

نازک سی کونپلوں کی یہ نازک سی پتیاں
بچپن کی اک جھلک سی دکھاتی ہیں شوخیاں

پھولوں کی پتیوں پہ ہے شبنم رکی ہوئی
رقصاں گلوں پہ جیسے ہوں رنگین تتلیاں

اب کے برس بہار نے جو گل کھلائے تھے
جھلسا گئی ہیں اُن کو گلستاں میں آندھیاں

لگتا ہے آج پھر یہ نشیمن جلائیں گی
کیا رقص کر رہی ہیں گھٹائوں میں بجلیاں

ماحول سے بچا کے سمندر کی گود میں
ماں کی طرح چھپاتی ہیں موتی کو سیپیاں

ہم لوگ تو وہی ہیں زمانہ بدل گیا
چھپتی رہی ہیں وقت کے مدفن میں ہستیاں

ہے مقصدِ حیات مشرف کا بس یہی
زندہ رہے کلام مرا سب کے درمیاں

مشرف شہر یار کاظمی

H.No. 22-3-920
Zakir Villa, 1st floor
Darul Shifa
Hyderabad-500024
Mob: 9346549584
musharafkazmi@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 343