donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mosharraf Shahryar Kazmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سردارِ انبیاء کی عظمت بڑی ہے عالی *
نعت پاک

سردارِ انبیاء کی عظمت بڑی ہے عالی
احمدؐ کے آستاں کا ہر ایک ہے سوالی

محبوبِ کبریا وہ سرتاجِ اولیا وہ
اُن کے لئے ہے دنیا ، دنیا کے وہ ہیں والی

نورِ خدا محمدؐ ، خیر الوریٰ محمدؐ
انوارِ احمدی سے دنیا میں پھیلی لالی

جنت کے وہ ہیں مالک باغِ جناں اُنہی کا
سجدہ کرے ہے اِن کو کھیتوں کی بالی بالی

بگڑی بنانے والے ، مشکل مٹانے والے
رحمت کی پگڑی پہنے ، اُوڑھے ہے کملی کالی

شاہنشہِ مدینہ ، دل میں مرے ہے ارماں
آنکھوں سے دیکھوں روضہ ، پلکوں سے چوموں جالی

بگڑی یہیں بنے گی جھولی یہیں بھرے گی
مشرف کی بھردو جھولی ہے جھولی اُس کی خالی

مشرف شہریار کاظمی

H.No. 22-3-920, Zakir Villa, 1st floor,
Darul Shifa, Hyderabad-500024
Mob: 9346549584
Email: musharafkazmi@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 277