* ہر کسی میں عکس تیرا ـہر کلی میں تیر *
حمد
ہر کسی میں عکس تیرا ـہر کلی میں تیری بو
اِس زمیں سے آسماں تک ہر کہیں ہے تو ہی تو
ہوں گنہ سر تا پا لیکن پھر بھی اے ربِّ غفور
معصیت ہے میری عادت اور رحمت تیری خو
کائناتوں کے بھنور میں پھر رہے ہیں بے قرار
جانے لے جائے کہاں اب ہم کو تیری جستجو
اے مرے مالک تری رحمت ہمیں درکار ہے
بھر گیا ہے اس زمیں پر اب گناہوں کا صبو
یا الٰہی حمد تیری میں کروں کیسے رقم
چاہئے دل کی طہارت انگلیاں ہوں با وضو
زرے زرے پر عیاں ہیں نقش ہر تخلیق کے
عقلِ آوارہ پھرے ہے حیراں حیراں کو بہ کو
ڈھانپ لے میرے گناہوں کو تو اپنے سائے سے
رکھی ہے ممتاز کی تونے ہمیشہ آبرو
ممتاز عزیز نازاں
169/173, Nishanpara Road,
Mumbai-400009 (M.S)
Mob: 9867641102
Email: mumtazaziznaza@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|