donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mumtaz Naza
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* احساس ریگ جاں میں یہ سراب کا تعقب *
احساس ریگ جاں میں یہ سراب کا تعقب 
کب تک کروگے آخر اک خواب  کا  تعقب 
 
ہمیں دے رہا ہے دھوکہ یہ حباب کا تعقب 
ابھی عمر کر رہی ہے, جو شباب کا تعقب 
 
دکھلایں جانے کیا کیا, یہ تقاضے مصلحت کے 
خورشید  کی  طبیعت , مہتاب  کا  تعقب 
 
یہ کرشمہ بھی ہے ممکن, جو بلند ہوں ارادے 
کرتی  ہیں  کشتیاں  بھی  گرداب  کا  تعقب 
 
یہ جنوں کی آزمائش, یہ ہے وحشتوں کی سازش 
مجھے  مار  ہی  نہ  ڈالے  یہ  عذاب  کا  تعقب 
 
کبھی ذہن در بہ در ہے, کبھی منتشر طبیعت
میرا اضطراب_ پیہم, سیماب  کا تعقب 
 
کبھی کوئی پل سکوں کا نہ ہوا نصیب مجھ کو 
میری  زندگی  مسلسل  سیلاب  کا  تعقب  
 
تجھے توڑ دیگا آخر یہ تیرا جنون_  بے جا
'ممتاز ' ترک  کر  دے  نایاب  کا  تعققب
*****************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 340