donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mumtaz Naza
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تڑپ کو ہمنوا روح و بطن کو کربلا کر *
تڑپ  کو  ہمنوا  روح  و  بطن  کو  کربلا  کر  لو 
ذرا  کچھ  دیر  کو  ماضی  سے  بھی  کچھ  سلسلہ  کر  لو 
 
سیاہی  جو  نگل  جاے  سراسر  روشنی  کو  بھی 
تو  پھر  حق  ہے  کہاں  باطل  ہے  کیا  خود  فیصلہ  کر  لو 
 
عبادت  نامکمّل  ہے , ادھورا  ہے  ہر  اک سجدہ 
اساس  ذہن  و  دل  کو  بھی  نہ  جب  تک  مبتلا  کر  لو 
 
تھکن  کو  پاؤں  کی  بیڑی  بنا  لینے  سے  کیا  ہوگا 
سفر  آسان  ہو  جائگا , تھوڑا   حوصلہ  کر  لو 
 
یہی  تنہائی  تم  کو  لے  کے  پھر  جاےگی  منزل  تک 
جنوں  کو  راہبر  کر  لو , خودی  کو  ہمنوا  کر  لو 
 
بلندی  بھی  جھکیگی  حوصلے  کے  سامنے  بیشک 
جو  خو   پرواز  کو , کاوش  کو  اپنا  مشغلہ  کر  لو 
 
سلگ  اٹھے  ہر  اک  احساس , ہر  اک  زخم  کھل  اٹھے 
اگر  اپنی  تمناؤں  سے  بھی  کچھ  رابطہ  کر  لو 
 
زمانے  بھر  سے  نالاں  ہو , شکایت  ہے  خدا  سے  بھی 
کبھی  'ممتاز ' اپنے  آپ  سے  بھی  تو  گلہ  کر  لو 
******************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 337