* جب موسم زیادہ زہریلا ہو جاتا ہے *
جب موسم زیادہ زہریلا ہو جاتا ہے
ہرا شجر شب بھر میں پیلا ہو جاتا ہے
آدھی رات کو سانولا سا اس کا مکھڑا
سورج سے زیادہ چمکیلا ہو جاتا ہے
ایک ربر بڑھتے بڑھتے بڑھتے بڑھتے
منٹوں میں بالکل پتھریلاہو جاتا ہے
دھرتی کو کرتے کرتے زرخیز آخر
طوفانی آکاش بھی ڈھیلا ہو جاتا ہے
انگ انگ جسموں کا اک دن سیفی جی
دھکا کھاتے کھاتے ڈھیلا ہو جاتا ہے
٭٭٭
|