* مرا دل عجب شادمانی میں گم ہے *
غزل
مرا دل عجب شادمانی میں گم ہے
کہ وہ آج میری کہانی میں گم ہے
سمجھتا ہے دل تیرے طرزِ سخن کو
مگر تیری جادو بیانی میں گم ہے
میں ہوں فطرتاً موج سے لڑنے والا
وہ ملّاح کیا جو روانی میں گم ہے
اُسے کیا پتا ، کیا ہے صحرا نوردی
ہوائوں کی جو بے زبانی میں گم ہے
بہت ٹیس اٹھتی ہے دیکھے سے اس کو
وہ کیا ہے جو تیری نشانی میں گم ہے
اسی کا تو حق موتیوں پر ہے انجم
سمندر کی جو بے کرانی میں گم ہے
ڈاکٹر مشتاق انجم
11/2, Hem Ghosh Lane
Shibpur, Howrah-711102
Mob: 9433591634
بشکریہ مشتاق دربھنگوی
…………………
|