donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaque Jauhar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حالات کے نیزے پہ اگر سر نہ رہے گا *
غزل

حالات کے نیزے پہ اگر سر نہ رہے گا
لوگوں میں کسی بات کا پھر ڈر نہ رہے گا
جنگل ہی کا ماحول نظر آئے گا ہرسو
شہروں میں اگر شہر کا منظر نہ رہے گا
پتھرائی نظر آئے گی اُن آنکھوں کی پتلی
جن آنکھوں میں اشکوں کا سمندر نہ رہے گا
پختہ وہ مکانات کبھی ہو نہیں سکتے
محفوظ جو بنیاد میں پتھر نہ رہے گا
حالاتِ زمانہ پہ نظر جس کی نہیں ہے
اِس دور میں زندہ وہ سخنور نہ رہے گا
کچھ لوگ سہی قدر سے دیکھیں گے مرا فن
غالبؔ سا تو چرچا مرا گھر گھر نہ رہے گا
یہ طے ہے کہ ڈھونڈیں گی زمانے کی نگاہیں
اے شہرِ ہنر جب ترا جوہر نہ رہے گا

مشتاق جوہر

1/2, 111/5, J.K.Ghosh Road, Belgachia
Kolkata-700037
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 271