* وہ مجھ سے دور رہا جس کے میں قریب رہا *
غزل
وہ مجھ سے دور رہا جس کے میں قریب رہا
یہ سلسلہ بھی رفاقت کا کچھ عجیب رہا
نکال لایا میں گرداب سے سفینے کو
کہ ساتھ میرے ہمیشہ مرا نصیب رہا
یہ میرا درد خداداد لگ رہا ہے مجھے
مرے علاج سے قاصر مرا طبیب رہا
وہ میرے قتل کو آیا سلام کرتے ہوئے
کہ ایک عمر مرا بن کے جو حبیب رہا
رہا میں راہِ ہدایت پہ گامزن ہردم
اگرچہ سر پہ مرے سایۂ صلیب رہا
میں اُس سے ہاتھ ملاتا رہا سدا مسلم
جو ساتھ رہتے ہوئے بھی مرا رقیب رہا
محمد مسلم نواز
12/3/H/1, Patwar Bagan Lane
Kolkata-700009
Mob: 9339402139
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|