* اشک پلکوں پہ کبھی اُس نے ٹھہرنے نہ *
غزل
اشک پلکوں پہ کبھی اُس نے ٹھہرنے نہ دیا
اُس مسیحا نے مجھے آہ بھی بھرنے نہ دیا
میرے جینے کے لئے اُس نے دعائیں مانگیں
ٹوٹ کر مجھ کو کبھی اُس نے بکھرنے نہ دیا
کشتیاں ڈوب گئیں ساری سمندر میں مگر
میری کشتی نے مجھے ڈوب کے مرنے نہ دیا
وقتِ رخصت میں تجھے دیدۂ تر سے دیکھوں
حوصلہ مجھ کو کبھی میری نظر نے نہ دیا
تھی تمنا کہ کبھی اپنا سراپا دیکھوں
آئینہ توڑ دیا مجھ کو سنورنے نہ دیا
محمد مسلم نواز
12/3/H/1, Patwar Bagan Lane
Kolkata-700009
Mob: 9339402139
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|