donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Muzaffar Mumtaz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم جو وحشی تھے سرِ دشتِ سفر روتے رہ *
غزل

(مظفر ممتاز( اوسلو

ہم جو وحشی تھے سرِ دشتِ سفر روتے رہے
اور ہماری یاد میں دیوار و در روتے رہے
دھوپ میں ایسی تماز ت تھی کہ دن ڈھلنے تلک
دیکھ کر اپنے ہی سایوں کو شجر روتے رہے
ہم جہاں ٹھہرے اسی گھر میں اُداسی کی وباء
اس طرح پھیلی کہ دیواروں کو در روتے رہے
خوف یہ تھا جان جائیں گے ہمیں بستی کے لوگ
اس لئے بستی سے باہر بیٹھ کر روتے رہے
میں وہی صابر ہوں جس کے ڈوبنے پہ دیر تک
شانۂ ساحل پہ سر رکھ کر بھنور روتے رہے

Kongsveien-16, 0193 Oslo (Norway)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 349