* بے ربط ہم میں ایسا کوئی سلسلہ نہ تھ *
غزل
بے ربط ہم میں ایسا کوئی سلسلہ نہ تھا
دونوں کے درمیان کوئی فاصلہ نہ تھا
مانا کہ تم سے جم کے رہی دشمنی مگر
تم سے ملے بغیر کوئی راستہ نہ تھا
پھیلائی کس نے اپنی محبت کی داستاں
تم تھے وہاں تمہارے سوا دوسرا نہ تھا
محتاط خود ہمیں تھے زمانے کے خوف سے
وہ شخص بدگمان رہا بے وفا نہ تھا
کس دل سے میں کہوں اُسے پروا نہیں مری
جو درد اُس کے دل میں تھا مجھ سے جدا نہ تھا
بستی میں اُس کی جاکے یہ دیکھا ہے ہم نے ناز
ایسا بھی ایک گھر تھا جہاں پر دِیا نہ تھا
مظفر النساء ناز
S.R.T.721
Sanath Nagar
Hyderabad-18
Mob: 9390476224
Ph: 040-23702751
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|