* سبھی رشتے پرانے ہوگئے ہیں *
غزل
سبھی رشتے پرانے ہوگئے ہیں
ہم اپنوں سے بیگانے ہوگئے ہیں
جو ہمدم تھے مرے ساتھی مرے تھے
ملے اُن سے زمانے ہوگئے ہیں
ملا کرتے تھے آپس میں جو ہم تم
وہ روز و شب فسانے ہوگئے ہیں
جو کل تک صرف شیدائی تھے میرے
وہ اوروں کے دِوانے ہوگئے ہیں
رہے جو ساتھ میرے زندگی بھر
وہ ناز اب کیوں بیگانے ہوگئے ہیں
نادرہ ناز پرویز
168G, Keseb Chandra Street (Rajabazar)
Kolkata-700009
Mob: 9339364018
9331817280
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|