* ہم لوگ محبت سے انکار نہیں کرتے *
غزل
ہم لوگ محبت سے انکار نہیں کرتے
مطلب کے لئے لیکن ہم پیار نہیں کرتے
دل میں ہیں ہمارے بھی دنیا کے ہزاروں غم
ہونٹوں سے مگر اپنے اظہار نہیں کرتے
تم دوست کے سینے پر کیوں گھونپتے ہو خنجر
ہم تو کبھی دشمن پر بھی وار نہیں کرتے
اللہ کی رحمت سے محروم رہیں گے وہ
جو اپنے گناہوں کا اقرار نہیں کرتے
اے ناز ہم انساں ہیں ہوتیں ہیں خطا ہم سے
لیکن وہ خطا ہم تو ہربار نہیں کرتے
نادرہ ناز پرویز
168G, Keseb Chandra Street (Rajabazar)
Kolkata-700009
Mob: 9339364018
9331817280
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|