donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nafeesa Bano Shama
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ترے مزاج کے سانچے میں ڈھل نہیں سکت *
غزل

ترے مزاج کے سانچے میں ڈھل نہیں سکتی
میں با ضمیر ہوں خود کو بدل نہیں سکتی

اسی لئے تو مجھے راستے میں چھوڑ گیا
اُسے یقیں تھا کہ تنہا میں چل نہیں سکتی

تم آنسوئوں سے اُسے لاکھ سینچتے جائو
مگر یہ شاخ امیدوں کی پھل نہیں سکتی

اُس ایک لڑکی کے دکھ کون جان سکتا ہے
جو اپنی ذات سے باہر نکل نہیں سکتی

وہ شمع مجھ کو مسلسل جلائے رکھتا ہے
مگر مجھے بھی یہ ضد ہے پگھل نہیں سکتی

سیدہ نفیس بانو شمع

D-222, Abdul Fazl
Enclave, Jamia Nagar
New Delhi-110025
Mob: 9213737821
Ph: 011-29945562
nbs.stor@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 376