|
* جب سے نثارِ شہرِ پیمبر ہوئی ہوں می *
نعت پاک
جب سے نثارِ شہرِ پیمبر ہوئی ہوں میں
قطرہ تھی اک حقیر سمندر ہوئی ہوں میں
اُن کے تصورات کا محور ہوئی ہوں میں
اللہ رے نصیب سکندر ہوئی ہوں میں
میرے خیال و فکر کا مرکز وہی تو ہیں
کب اُن کے التفات سے باہر ہوئی ہوں میں
خوشبو جو لفظ لفظ ہے حیرت کی بات کیا
خود میں چھپاکے اُن کو سخنور ہوئی ہوں میں
بخشا ہے اُس نے احسنِ تقویم کا شرف
تب نجم و کہکشاں سے فزوں تر ہوئی ہوں میں
خوشبوئے مصطفیٰؐ ہے ہر اک جا بسی ہوئی
شہرِ نبیؐ میں آکے معطر ہوئی ہوں میں
جلنے کا تھا سلیقہ کہاں شمع کو مگر
وابستہ اُن سے ہوکے منور ہوئی ہوں میں
سیدہ نفیس بانو شمع
D-222, Abdul Fazl, Enclave
Jamia Nagar, New Delhi-110025
Mob: 9213737821 , Ph: 011-29945562
Email: nbs.stor@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|