|
* آغاز کروں حمد کا میں تیری کہاں سے *
حمد
آغاز کروں حمد کا میں تیری کہاں سے
باہر ہے تو انسان کی ہر تاب و تواں سے
الفاظ میں اب ڈھونڈ کے لائوں وہ کہاں سے
ہوتی ہی نہیں تیری ثنا خالی زباں سے
دنیا کے ہر اک ذرّے پہ تیری ہے حکومت
تحدید کرے کون ، یہاں سے کہ وہاں سے
انسان ترے سامنے مجبور ہے یارب
جتنا بھی وہ ہوجائے بڑا اپنی زباں سے
اے شمع زمانے میں اُسی کا ہے اُجالا
ہر چیز منور ہے اسی نور فشاں سے
سیدہ نفیس بانو شمع
D-222, Abdul Fazl, Enclave
Jamia Nagar, New Delhi-110025
Mob: 9213737821 , Ph: 011-29945562
Email: nbs.stor@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|