* توحید کے پیمبر صل علیٰ محمدؐ *
نعت
توحید کے پیمبر صل علیٰ محمدؐ
پیغمبروں کے سرور صل علیٰ محمدؐ
اک آپؐ ہی کے صدقے دنیا ہوئی مکمل
داور کے آپؐ دلبر صل علیٰ محمدؐ
مسرور ہر بشر ہے ، انصاف معتبر ہے
مشفق ، شفیعِ محشر صل علیٰ محمدؐ
اقوال ہیں مکرم ، اقدام ہیں مظفر
اطوار میں ہیں اطہر صل علیٰ محمدؐ
عثمانؓ ، بوبکرؓ اور فاروقؓ اور حیدرؓ
ہیں رہبروں کے رہبر صل علیٰ محمدؐ
عادل ، امین ، طاہر ، حامد ، امام ، صادق
ہر اسمِ پاک برتر صل علیٰ محمدؐ
اللہ کی حفاظت میں چل رہی ہے نغمہؔ
نکلی ہے گھر سے پڑھ کر صل علیٰ محمدؐ
نغمہ نور
3A/1, Kushtia Masjid Bari Lane
3rd floor, Kolkata-39
Mob: 9007869335
بشکریہ ’’صل علیٰ محمد‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………
|