donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naghma Noor
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* متحد گھر تھا تو سب لوگ تھے پتھر کی ط&# *
متحد گھر تھا تو سب لوگ تھے پتھر کی طرح
اور جب ٹوٹ گیا ، رہ گئے کنکر کی طرح

میں سمجھتی تھی یہ زیور ہے فقط میرے لئے
شکر ہے تونے بھی غم رکھا ہے گوہر کی طرح

مجھ کو نشتر زنی لفظوں کی کبھی آئی نہیں
آپ کے تو ہیں اشارات بھی خنجر کی طرح

روز و شب اُس کے مجھے دیکھ کے طے ہوتے ہیں
اُس نے رکھا ہے مجھے ایک کلنڈر کی طرح

دن ڈراتا رہا عفریت کی مانند مجھے
رات ڈستی رہی مجھ کو کسی اجگر کی طرح

اُس نے جو داغ دیئے میری وفا کو نغمہؔ
میں سمجھتی ہوں انہیں آج بھی زیور کی طرح

********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 349