donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naghma Noor
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جس کے غم کی صدا میری آہوں میں ہے *
جس کے غم کی صدا میری آہوں میں ہے
ہر خوشی میری اس کی پناہوں میں ہے

منزلوں کا یقیں ہے مرا ہم قدم
رہنما سا کوئی میری راہوں میں ہے

پیرہن سے بھلے وہ فقیروں میں ہو
میری خاطر وہ دنیا کے شاہوں میں ہے

کوئی ناکام عاشق بتائے بھی کیا
کس کا کاجل ہے کس کی نگاہوں میں ہے

دھوپ ہی دھوپ ہے راستے میں بچھی
اور جلتی ہوا میری راہوں میں ہے

سوچتی ہوں کہ میں اُس کو کیا نام دوں
جس کی معصوم صورت نگاہوں میں ہے

اُس کی آہٹ ہے نغمہؔ کو گھیرے ہوئے
اُس کی آمد کی خوشبو ہوائوں میں ہے
**********************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 334