donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naheed Virk
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تھک گئے ہیں ہم تیرے روز کے ستانے سے *
تھک گئے ہیں ہم تیرے روز کے ستانے سے
توڑ دے تعلّق کو اس طرح نبھانے سے

اب کے ہم گئے تو پھر لوٹ کر نہ آئیں گے
باز آ ہمیں توُ ہر وقت آزمانے سے

لہر بد گمانی کی پھر کوئی جکڑ لے گی
پھر وہ روٹھ جائے گا، فائدہ منانے سے؟

پوچھتے ہو کیا میرا شغلِ شامِ تنہائی؟
ملتی ہی نہیں فرصت اشکِ غم بہانے سے

ہر طرف فضاؤں میں ایک ہی فسانہ ہے
کیا ملا ہواؤں کو رازداں بنانے سے

کیوں سُلگتی رہتی ہو غم میں اے میری ناہید
تیرگی نہیں مٹتی خود کو یوں جلانے سے
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 335