* ابھی سے طاقِ طلب پر نہ تُو سجا مجھ ک *
غزل
ابھی سے طاقِ طلب پر نہ تُو سجا مجھ کو
ابھی تو کرنا ہے اس دل سے مشورہ مجھ کو
ابھی شبیہہ مکمل نہیں ہوئی تیری
ابھی تو بھرنا ہے اک رنگ ماورا مجھ کو
کوئی نہ کوئی تو صورت نکل ہی آئے گی
ذرا بتاؤ تو در پیش مرحلہ مجھ کو
یہ بات بات پہ تکرار و بحث کیا کرنا
کہ جیتنا ہے تمہیں اور ہارنا مجھ کو
میں اُس کی ذات میں شامل تھی ، اُس کو مل جاتی
دُعائے خیر سمجھ کر وہ مانگتا مجھ کو
میں جس میں دیکھ کے خود کو سنوار لوں ناہید
ابھی ملا ہی کہاں ہے وہ آئینہ مجھ کو
ناہید ورک
40421, Gleneagle Ln.
Canton, M1 48188
(U.S.A)
Mob: 586-933-6824
naheed.virk@gmail.com
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|