donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nam Azmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آئینے کے لئے آئینہ چاہئے *
غزل

آئینے کے لئے آئینہ چاہئے
اک جبیں ہے مری اک خدا چاہئے
راستے ختم ہونے کو آتے نہیں
ہم کہاں آگئے دیکھنا چاہئے
اُس کی آنکھیں بہت بات کرنے لگیں
ہم کو بھی اک ذرا سوچنا چاہئے
خامشی روح پر بوجھ لگنے لگی
خود کلامی سہی بولنا چاہئے
زندگی کے لئے روز مرتے ہیں ہم
موت کو بھی کبھی چاہنا چاہئے
خود کو دیکھے ہوئے ایک مدت ہوئی
ہم کہاں کھوگئے ڈھونڈنا چاہئے
آج نم اعظمی آئے گا خواب میں
آج پھر رات بھر جاگنا چاہئے

نم اعظمی

13, Sanp Gachhi, 1st Lane, Topsia
Kolkata-700039
Mob: 9831578898
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 389