* تم سے مل کر جانا میں نے جانا کیا *
غزل
تم سے مل کر جانا میں نے جانا کیا
تم تو میرے اپنے ہو بیگانہ کیا
کتنی مدت بعد ملی ہوں تم سے میں
تم نے پیار کی مورت کو پہچانا کیا
سیدھے سیدھے ان سے جاکر ملتی ہوں
اُن سے ملنا ہے تو کوئی بہانہ کیا
آج بھی پتھر بچھے پڑے ہیں راہوں میں
شہر سے گزرا پھر کوئی دیوانہ کیا
کوئی کبوتر بولا تو میں چونک اٹھی
میرا قاصد لایا ہے پروانہ کیا
تحفہ بناکر خود کو میں نے پیش کیا
اس سے بہتر دیتی اُسے نذرانہ کیا
آج نمیتاؔ اُس کی خوشبو آتی ہے
آتا ہوگا آج مرا دیوانہ کیا
ڈاکٹر) نمیتاؔ راکیش)
779, Sector-16
Faridabad, Hariyana
Mob: 9212483258 / 9810280592
namita.rakesh@gmail.com
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
…………………………
|