donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nasar Ghazali
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سانس لے پائیں بس اتنی سی ہوا چاہتے  *
غزل

سانس لے پائیں بس اتنی سی ہوا چاہتے ہیں
بیعتِ زیست کے پابند جیا چاہتے ہیں
گردشِ پا کو بھی حیرت ہے کہ ہم زادۂ خاک
وہ جو اک گنبدِ بے در ہے کھلا چاہتے ہیں
دستکیں دینے لگی بادِ بہاری پھر سے
ہم تو سمجھے تھے کہ اب زخم بھرا چاہتے ہیں
اک تغافل کا تعلق تھا پرانا ہم سے
دست بردار وہ اس سے بھی ہوا چاہتے ہیں
کیسے یہ شوق کریں ہم کہ کھلے بند نقاب
وہ تو تصویر میں بھی ہم سے چھپا چاہتے ہیں
اُن کی آنکھوں میں کہاں خواب اُترنے والے
پچھلے سپنوں میں سمٹ کر جو رہا چاہتے ہیں
سرپھرے ہم سے کہاں شہر میں ملنے والے
شعر کہتے ہیں ستائش نہ صلہ چاہتے ہیں

 پروفیسر)  نصر غزالی)

17/1, Bedford Lane
Kolkata-700016 
Ph: (033)22171733 
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 406