* ماں بچے کی خاطر ہی دن رات ہو یا کوئی & *
کہمن
ڈاکٹر نسیم اختر
ماں
منظر:
ماں بچے کی خاطر ہی دن رات ہو یا کوئی پل
گاگا کے اسے لوری، دل و جاں سے سناتی ہے
بھوکی، پیاسی رہ کے اور غم بھی بہت سہہ کے
وہ پارۂ دل یعنی بچے کو کھلاتی ہے
گر بیوہ بھی ہو جائے، بیماری بھی تڑپائے
مزدوری وہ کرکے خود، بچے کو پڑھاتی ہے
کہمن:
ہاں ماں کی طرح جگ میں کوئی بھی نہیں ہے شئے
حق تو ہے یہی اے نسیم وہ اعلیٰ نعمت ہے
وہ کوکھ سے دیتی جنم، نو ماہ میں بچے کو
ہاں ماں کے قدموں تلے اس واسطے جنت ہے
٭٭٭
|