* ایک منکر نے کہا قرآن بے معنی کتاب *
کہمن
ڈاکٹر نسیم اختر
منکرِ قرآن
منظر:
ایک منکر نے کہا قرآن بے معنی کتاب
ابتدا تا انتہا بکواس ہی بکواس ہے
کوئی بھی ہو اس سے اس کو فائدہ پہنچا نہیں
یعنی جیون کے لئے یہ یاس ہی بس یاس ہے
گر تمہیں پڑھنا ہے تو تم کچھ پڑھو انجیل ،وید
ان کتابوں میں تمہارے واسطے ہر آس ہے
سچ تو ہے قرآن میں رکھا نہیں کچھ بھی میاں
اس میں تو ہر اک جگہ پر یا ایھا الناس ہے
کہمن:
بد تمیز و بد نصیب تو بڑا نادان ہے
تو ہے سر سے پا تلک سچ مچ ہی بے حد بے شعور
اصل میں قرآن ہے اصلاح انساں کے لئے
اس کو جانو سر بسر اللہ کا بس ایک نور
٭٭٭
|