|
* جب دل میں درد ہوگا *
غزل
جب دل میں درد ہوگا
چہرہ بھی زرد ہوگا
جو قول کا دھنی ہو
کیا خوب مرد ہوگا
جب تیری یاد ہوگی
مرسم بھی سرد ہوگا
دشمن سے جو ملا ہے
گھر کا ہی فرد ہوگا
بھیگا ہے ماں کا آنچل
بیٹے کا درد ہوگا
الفت وہ کیا نبھائے
آوارہ گرد ہوگا
وہ اشک ہے دیوانہ
صحرا نورد ہوگا
نسیم اشک
B.L.No.3, H.No.10/9
Jagatdal, 24 Parganas
Mob: 9339966398
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|
|