* مری تنہائیوں کو بانٹنے والا بس اک *
حمد
مری تنہائیوں کو بانٹنے والا بس اک تو ہے
سلگتی دھوپ میں میرے لئے سایہ بس اک تو ہے
چراغوں کے مقدر میں لکھا ہے جل کے بجھ جانا
وہ بجھ سکتا نہیں جس کا دِیا ایسا بس اک تو ہے
کہاں کے آئینہ گر ہیں سخنور ہیں کہاں کے ہم
ہماری شاعری ، یہ لفظ ، یہ لہجہ بس اک تو ہے
جو میں مانگوں وہ ملتا ہے خزاں میں پھول کھلتا ہے
بھکاری ہیں یہاں سب اور مرا داتا بس اک تو ہے
ترا ہی عکس ہے اچھائیوں اور نیکیوں میں سب
یہاں جھوٹے ہیں سب مالک مرے سچا بس اک تو ہے
ڈاکٹر) نسیم نکہت)
Opposit Turia Ganj Hospital,
Tulsi Das Marg, Lucknow-4 (U.P)
Mob: 9415015186 / Ph: 0522-2262345
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|