* کیا چاہت کا مول رہا ہے *
غزل
کیا چاہت کا مول رہا ہے
پیسے سے جب تول رہا ہے
ہوش کی باتیں کرنے والا
خود نشّے میں ڈول رہا ہے
راہ بری کے نام پہ رہبر
زہر فضا میں گھول رہا ہے
گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے
سارا گھر اب بول رہا ہے
علم کی بھی اب قیمت ٹھہری
جو صدیوں انمول رہا ہے
ناداں کو کیوں دوست سمجھ کر
راز وہ اپنے کھول رہا ہے
وقت کا پہیہ تجھ کو فائق
لمحہ لمحہ رول رہا ہے
نسیم فائق
170, Keshab Chandra
Sen Street (Raja Bazar)
Kolkata-700009
Mob: 9874893562 /9231671664
…………………
|