donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nasima Begam Aram
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کھٹے میٹھے تجربوں کا ذائقہ رکھتی ¬ *
غزل

کھٹے میٹھے تجربوں کا ذائقہ رکھتی ہوں میں
مشکلوں میں زندگی کا حوصلہ رکھتی ہوں میں

درد کے موسم میں بھی آنکھیں نہیں ہوتی ہیں نم
چوٹ کھاکر مسکرانے کی ادا رکھتی ہوں میں

اپنے بچوں کو تمازت سے بچانے کے لئے
مامتا کی چھائوں میں اُن کو سدا رکھتی ہوں میں

زندگی کی جنگ میں بچے ہوں میرے کامیاب
ہونٹ کی محراب پر حرفِ دعا رکھتی ہوں میں

آندھیاں اکثر پلٹ جاتی ہیں اُس کو دیکھ کر
راہ میں جب عزم کا جلتا دِیا رکھتی ہوں میں

شاعری میں اپنے دل کی ترجمانی کے لئے
گونگے لفظوں کی زباں پر بھی صدا رکھتی ہوں میں

ہے مرے پیشِ نظر محشر کا منظر اے ارمؔ
اپنے دل میں اِس لئے خوفِ خدا رکھتی ہوں میں

 ڈاکٹر) نسیمہ بیگم ارمؔ)

C/O. Dr. M.I.Baig
Dargah Bazar, Baxi Bazar,
Cuttack - 753001 (Orrisa)
Mob: 9937143242
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی

…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 398