* تمہیں ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسو *
نعت پاک
تمہیں ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہؐ
تمہیں کو بے بسی میں ہے پکارا یا رسول اللہؐ
مخالف آندھیوں کی زد میں ہیں ایماں کے رکھوالے
ملے اُن کے سفینے کو کنارا یا رسول اللہؐ
بلا لیجے کبھی ہم کو بھی اپنے آستانے پر
کریں کیسے یہ دوری ہم گوارا یا رسول اللہؐ
ہدایت کی جو دے گا روشنی روزِ قیامت تک
خدا نے آپؐ پہ قرآں اتارا یا رسول اللہؐ
جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتے تھے سبھی نکہت
مقدر آپؐ نے آکر سنوارا یا رسول اللہؐ
نسرین نکہت
C/34, Sector-15
Rourkela, Orrissa, Pin: 769003
Mob: 9937322634
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|