* امید بڑی چیز ہے کوشش تو کئے جا *
غزل
امید بڑی چیز ہے کوشش تو کئے جا
ہے لطف بہت اس میں کہ مشکل میں جئے جا
مانا کہ ہر اک درد کا درماں نہیں ملتا
ہاں! درد کے ماروں کی دعا ساتھ لئے جا
ہر رند کی قسمت میں نہیں بادۂ شیریں
تلخی ہی سہی جام میں لیکن تو پئے جا
کچھ لوگ یہاں خوش ہیں تو غمگیں بھی بہت ہیں
تو فکر نہ کر اُن کی فقط کام کئے جا
اس دور میں ہر شخص کو اپنی ہی پڑی ہے
مالک نے دیا ہے تو غریبوں کو دیئے جا
نسرینؔ غمِ زیست سے ہے چاک مرا دل
عظمت تری اس میں ہے کہ تو خود ہی سئے جا
ڈاکٹر) نسرینؔ سلطانہ)
Mah: Sarai Sattar Khan
Laheria Sarai
Darbhanga (Bihar)
Mob: 9835849040
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
…………………………
|