* دوانہ سراسر بنایا ہمیں *
غزل
دوانہ سراسر بنایا ہمیں
وفا نے تماشہ دکھایا ہمیں
کبھی آنکھ ملنے نہیں پائی تھی
گلے اُس نے اپنے لگایا ہمیں
خیالوں میں اُس کے تھے کھوئے ہوئے
حسیں چہرہ اُس نے دکھایا ہمیں
جدائی نہ تھی موت سے کم ترین
زمانے نے ہی مُردہ پایا ہمیں
دغا کا ہمیں کوئی شکوہ نہیں
بڑی سادگی سے منایا ہمیں
نہیں تاجؔ دنیا میں اپنا کوئی
رقیبوں نے اکثر ستایا ہمیں
نسرین تاجؔ
1st Cross, Durgi Nagar
Bhadravati Taluk
Shimoga-577301 (Karnataka)
Mob:09844276047
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
…………………………… |