* میرے خوابوں میں جب وہ آتے ہیں *
غزل
میرے خوابوں میں جب وہ آتے ہیں
بام و در میرے مسکراتے ہیں
چاند بنتے ہیں چاندنی میں وہ
اور مرے دل میں جگمگاتے ہیں
ہم کو پیغام دے کے الفت کا
دل وہ اوروں سے بھی لگاتے ہیں
نیند پھر رات بھر نہیں آتی
جب وہ شدت سے یاد آتے ہیں
پاس رکھتے نہیں وفا کا جو
بے وفا وہ مجھے بتاتے ہیں
راہ دیکھوں میں اُن کی کیوں نوشادؔ
اپنا وعدہ جو بھول جاتے ہیں
نوشاد بیگم نوشادؔ
Muttaiya Swami Mandir, Holwi Galli
Chidri Colony, Beder
(Karnataka) 585401
Mob: 9342126256
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
………………………
|