* یہ زندگی تو اُس کے بنا زندگی نہیں *
غزل
یہ زندگی تو اُس کے بنا زندگی نہیں
میں وہ دِیا ہوں جس میں کوئی روشنی نہیں
ڈالی کبھی نہ اُس نے محبت بھری نظر
حالانکہ میرے حسن میں کوئی کمی نہیں
ہر لمحہ اُس کی چاہ میں جلتی ہوں میں مگر
دل میں لگی ہے آگ جو اب تک بجھی نہیں
وعدے پہ اُس کے میں نے کیا کب نہ اعتماد
کب اُس کے واسطے بھلا سنوری سجی نہیں
آنکھوں میں اِس طرح سے مری بس گیا ہے وہ
نوشادؔ کچھ میں اُس کے سوا دیکھتی نہیں
نوشاد بیگم نوشادؔ
Muttaiya Swami Mandir, Holwi Galli
Chidri Colony, Beder
(Karnataka) 585401
Mob: 9342126256
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
………………………
|