* تا قیامت کوئی آئے گا کہاں آپؐ کے بع *
نعت پاک
تا قیامت کوئی آئے گا کہاں آپؐ کے بعد
ہوگا کوئی نہ نبی پیدا یہاں آپؐ کے بعد
یا رسولِ عربی مالک و مختارِ جہاں
رحمتیں اب بھی برستی ہیں یہاں آپؐ کے بعد
آپؐ کو احمدِ مختار بنایا رب نے
کون ہے آپؐ سا مختارِ جہاں آپؐ کے بعد
آپؐ ہی نے تو جگایا ہے جہاں والوں کو
کوئی رہبر نہیں آئے گا یہاں آپؐ کے بعد
جان و دل آپؐ پہ قربان مدینے والے
کوئی راہی کوئی منزل ہے کہاں آپؐ کے بعد
ایک ذرّہ بھی جو رحمت کا ہمیں مل جائے
بس ہے نوشاد کو کیا چاہئے ہاں آپ کے بعد
نوشاد بیگم نوشاد
Muttaiya Swami Mandir, Holwi Galli
Chidri Colony, Beder, (Karnataka) 585401
Mob: 9342126256
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|