* رات تاریک ہے روشنی چاہئے *
غزل
رات تاریک ہے روشنی چاہئے
آپ کی اک نظر پیار کی چاہئے
آدمی کہنے کو ہیں سبھی آدمی
آدمی کی طرح آدمی چاہئے
میرے ہمراہ ہو ، ہم قدم ہم خیال
کب مجھے وقت کی سروری چاہئے
منزلیں نیک ہوں نیک راہیں کھلیں
’’ملک کی روح کو زندگی چاہئے‘‘
یہ قلم ہے خدا کی امانت حنا
حرمتِ فن پسِ شاعری چاہئے
نا ظمہ پروین حنا
C/O. M.A.H.Ansari
Book Imporium
Sabzi Bagh
Patna-800004 (Bihar)
Mob: xxxxxxxxxx
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|