donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nazneen Anjum
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اے جذبِ جستجو ترا احسان چاہئے *
غزل

اے جذبِ جستجو ترا احسان چاہئے
لمبے سفر کے واسطے سامان چاہئے

وعدہ نہ کوئی عہد ، نہ پیمان چاہئے
تم ہم سفر ہو بس یہی پہچان چاہئے

دہشت ، فریب ، جبر کی اب اتنہا نہیں
اِس عہدِ نو کو نوحؑ کا طوفان چاہئے

ہم ہیں غریب ہم کو شکم بھر ملے غذا
دولت ہے جن کے پاس اُنہیں شان چاہئے

کہتی ہے اب ہماری یہ مشکل پسندیاں
منزل کا راستہ ہمیں آسان چاہئے

ہر موڑ پر سکھائے جو آدابِ زندگی
ماں جیسی رہنما مجھے ذی شان چاہئے

رکتا نہیں ہے دریا کا انجم کبھی بہائو
دھارے کے سامنے کوئی چٹان چاہئے

نازنین انجم

Upper Chandmari
Railpar (Rifle Club)
Asansol-713302 (W.B)
Mob: 9332261523
9434182276
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 325