* تمہاری تیغ ہی کند ہوگئی ہے *
غزل
تمہاری تیغ ہی کند ہوگئی ہے
ہمارا حوصلہ زندہ ابھی ہے
مرے لب پر ہنسی یوں آگئی ہے
کہ مجھ پر مہرباں فاقہ کشی ہے
نہ لے جائو بھنور کی اُور بیڑا
بہائو تیز اور گہری ندی ہے
گلوں کی میں کروں اب کیا تمنا
مری کانٹوں سے جھولی بھرگئی ہے
چلو دیکھیں جلا کس کا نشیمن
گلستاں میں ابھی بجلی گری ہے
کسی مہ رو کا سایہ پڑگیا ہے
کہ یہ وادی درخشاں ہوگئی ہے
ندا ہر حال میں ہنستے ہی رہنا
اسی کا نام تو زندہ دلی ہے
ندا عارفی
Sharafat Mahal, Aarfi Nagar
Sheernia, Darbhanga (Bihar)
Mob: 9430502245
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|