* آج کیا ہے گھر کا عالم کیا پتہ *
آج کیا ہے گھر کا عالم کیا پتہ
کیوں دیئے کی لَو ہے مدھم کیا پتہ
ہنس رہے تھے ہم تو اپنے حال پر
آنکھ بھی کیوں ہوگئی نم کیا پتہ
راستے میں چلتے چلتے تھک گئی
یا لگا رکنے مرا دم کیا پتہ
آنکھ سورج سے لڑانا ہے مجھے
لیکن اس میں کتنا ہے دم کیا پتہ
پہلے ایسا حال تو ہوتا نہ تھا
کیوں ہیں اب بدلے ہوئے ہم ، کیا پتہ
دے گئے ہیں آج دھوکہ وہ نگارؔ
کیوں ہیں دشمن اپنے ہمدم کیا پتہ
************** |