* دل جس کا محبت میں گرفتار نہیں ہے *
دل جس کا محبت میں گرفتار نہیں ہے
انسان وہ کہلانے کا حقدار نہیں ہے
کھاتا ہے جو اس دنیا میں ہر گام پہ دھوکہ
یہ جان لو وہ آدمی ہشیار نہیں ہے
دنیا میں کیا کرتا ہے جو فن کی تجارت
سچ کہتی ہوں فنکار وہ فنکار نہیں ہے
مل جل کے رہا کرتے ہیں اک گھر میں ہی ہم لوگ
آنگن میں ہمارے کوئی دیوار نہیں ہے
ہر آدمی مصروف ہے دنیا میں نگارؔ آج
ہے شکر خدا کا کوئی بیکار نہیں ہے
***************************** |