* ہمارے پیار کی قیمت تم یوں چکا دیتے *
ہمارے پیار کی قیمت تم یوں چکا دیتے
دوا کے نام پہ ہمیں زہر ہی پلا دیتے
جو مسکراکے کبھی دیکھ لیتے تم ہم کو
تو اپنی زندگی ہم دائو پر لگا دیتے
تمہارے گھر کے اندھیروں کی روشنی کے لئے
دیا نہ ہوتا تو ہم اپنا دل جلا دیتے
دیئے ہیں تم نے محبت میں غم مرے دل کو
تم اس سے بڑھ کے بھلا مجھ کو اور کیا دیتے
یقین ہوتا اگر مجھ کو آرہے ہو تم
تمہاری راہ میں ہم اپنا دل بچھا دیتے
جو مجھ پہ تیری توجہ بھری نظر ہوتی
جبینِ شوق ترے در پہ ہم جھکا دیتے
ہمارا عزم سلامت اگر نہ ہوتا نگارؔ
زمانے والے ہمیں خاک میں ملا دیتے
************ |