donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nikhat Amrohi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وقت کی بھیڑ میں ہرگز نہیں کھونے دو *
غزل

وقت کی بھیڑ میں ہرگز نہیں کھونے دوں گی
میں تجھے اور کسی کا نہیں ہونے دوں گی

تونے چھینی ہیں مری آنکھوں سے میری نیندیں
میں بھی اب چین سے تجھ کو نہیں سونے دوں گی

تو مجھے بھول گیا ہے تو کوئی بات نہیں
تجھ کو اوروں کے خیالوں میں نہ کھونے دوں گی

یہ مرا دیش ہے اس دیش کے ہر آنگن میں
بیج نفرت کے کسی کو نہیں بونے دوں گی

میں ہوں مزدور کی بیٹی یہ قسم ہے میری
اپنی اولاد کو پتھر نہیں ڈھونے دوں گی

پھول کو رکھوں گی سینے سے لگاکر نکہتؔ
میں اُسے کانٹوں کے بستر پہ نہ سونے دوں گی

نکہتؔ امروہی

D/O. Safdar Reza
Mohalla Qazizada
J.P.Nagar - 244221
Amroha (U.P)
Mob: 9568419951
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 920