* پتھر کی چٹانوں میں ، پنچھی کی اڑان *
حمد
پتھر کی چٹانوں میں ، پنچھی کی اڑانوں میں
میں نے اُسے پایا ہے ، مسجد کی اذانوں میں
دریا کی روانی میں ، پھولوں کی کہانی میں
میں نے اُسے دیکھا ہے ، فصلوں کی جوانی میں
شعلوں میں شراروں میں ، باغوں میں بہاروں میں
میں نے اُسے سمجھا ہے ، قرآن کے پاروں میں
راتوں کے اندھیروں میں ، پُرکیف سویروں میں
محسوس کیا اُس کو ، اِس دل کے بسیروں میں
مالک ہے زمانوں کا ، رازق ہے جہانوں کا
سب علم وہ رکھتا ہے ، پوشیدہ خزانوں کا
نکہت سلطانہ
D-2, Salim Sentre, Sector-11-I,
North Karachi (Pakistan)
Mob: 03072589046
Email: ejaz.nazish@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|